ابنا: افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شہر جلال آباد میں ہوا جہاں امریکی فضئایہ کی چھاونی پر دو راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی تفصیل پتہ نہیں چل سکی ہے۔ مشرقی افغانستان میں امریکی فضائیہ کی چھاونی پر یہ حملہ ایسی صورت میں ہوا ہے کہ منگل کے روز امریکہ نے افغانستان کے صوبے نورستان کے رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں چھے افراد مارے گئے تھے۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان گروہ کے چار افراد نے خود کو حکومت کے حوالے کردیا۔ افغانستان کے صوبے کنڑ کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے ان افراد نے گلان خان کی زیر قیادت اپنے ہتھیار حکومت افغانستان کے حوالے کردیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران طالبان گروہ کے چار ہزار سے زائد افراد، حکومت افغانستان کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484127
مشرقی افغانستان میں امریکی فضائیہ کی چھاونی پر حملہ ہوا ہے۔